1 ستمبر 2012 - 19:30

مصر کے نئے وزیر دفاع عبدالفتاح السیسی نے فوج کے ستر اعلی افسروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: نئے وزیر دفاع نے ستر فوجی افسروں کی فہرست تیار کر لی ہے جس کی بنیاد پر وہ صدر مرسی کی توثیق حاصل کرکے مصر کی فوج میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ مصری ذرائع کے مطابق نئے وزیر دفاع نئي فوجی کونسل بھی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس فہرست میں اعلی فوجی کونسل کے اراکین کے نام بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے نئے وزیر دفاع کی فہرست میں ایسے افراد کے نام بھی شامل ہیں جو حسنی مبارک کے زمانے میں ریٹائر ہوچکے تھے تاہم سابق وزیر دفاع اور فوجی کونسل کے سربراہ حسین طنطاوی کے ملک کے اقتدار پرقابض ہونے کے بعد دوبارہ  ان کو ڈیوٹی پر  بلالیا گيا تھا۔

.....

/169